بالی وڈ: باجی راؤ مستانی کی کامیابی کے بعد سنجے لیلا بھنسالی خاندانِ غلاماں کے بادشاہ علاؤ الدین خلجی پرفلم بنانے جارہے ہیں جس میں مرکزی کردار شاہ رخ خان ادا کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ’باجی راؤ مستانی‘ کے بعد اب سنجے لیلا ایک اور تاریخی موضوع پر فلم بنانے جارہے ہیں۔ اس بار ان کی نظر انتخاب علاؤالدین خلجی کی رومانوی زندگی پر ٹہری ہے۔
علاؤ الدین خلجی کی محبت ملکہ پدماوتی اپنی خوبصورتی، بہادری اور ذہانت کے باعث مشہور تھی۔ وہ چتوڑ کے راجہ رتن سنگھ کی بیوی تھی۔ اس کی خوبصورتی کی داستانین سن کر علاؤ الدین خلجی وہاں گیا اور اس نے آئینے میں مہارانی کا عکس دیکھا تھا۔ اس موضوع پر اس سے قبل ایک اوپیرا بھی بنایا جا چکا ہے جسے روم اور پیرس میں بے حد پذیرائی ملی۔
فلم میں مرکزی کرداروں کے لیے ابتدا میں رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون کا نام لیا گیا لیکن ذرائع کے مطابق رنویر سنگھ کی جگہ مرکزی کردار شاہ رخ خان کو دیا جارہا ہے۔
فلم کو دسمبر 2017 میں ریلیز کیا جائے گا۔