تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

سندھ میں پی پی مخالف ووٹ یکجا کرنے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق

ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی کے درمیان ملاقات کا احوال سامنے آ گیا ہے اور دونوں جماعتوں نے سندھ میں پی پی مخالف ووٹ یکجا کرنے کیلیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان اور جے یو آئی کے درمیان اہم بیٹھک ہوئی تھی جس کا اندرونی احوال سامنے آ گیا ہے اور ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں جماعتوں نے سندھ میں پی پی مخالف ووٹ کو یکجا کرنے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں جماعتوں کے قائدین نے سندھ میں عوامی حکومت کے قیام اور مل کر چلنے پر بھی اتفاق کیا جب کہ دونوں جماعتوں کی قائم کمیٹیاں اگلے دو روز میں ملاقات کریں گی جس میں آئندہ کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق صوبے کے وسعی تر مفاد میں ن لیگ، جی ڈی اے اور اے این پی کا مشترکہ اجلاس بھی بلانے کا فیصلہ کیا گیا جس میں صوبے میں مشترکہ جلسوں، عوامی اجتماعات کے لیے حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اس ملاقات میں روایتی نشستوں کےعلاوہ دیگر پر مشترکہ امیدوار لانے اور پیپلز پارٹی کے حلقوں میں مشترکہ امیدوار کو جتوانے کے لیے کوشش کرنے پر بھی اتفاق اور اس حوالے سے دیگر جماعتوں سے مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -