تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایم کیو ایم اور پی پی کا ساتھ چلنے پر اتفاق

پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور دونوں نے ایک ساتھ  مل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

پاکستان کی سیاست میں ہلچل مچنے جارہی ہے اور ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کی اہم اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو اپنے پیج پر کرلیا ہے اور دونوں میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔

ایم کیو ایم کا وفد پی پی سے ملاقات کیلیے زرداری ہاؤس پہنچا ہے جہاں دونوں جماعتوں کے درمیان بات چیت جاری ہے تاہم ذرائع نے بتایا ہے کہ پی پی پی اور ایم کیو ایم نے ملک کے وسیع ترمفاد میں ایک ساتھ چلنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، یوسف گیلانی، مرادعلی شاہ، ناصرحسین شاہ، سعیدغنی، شرجیل میمن، رخسانہ بنگش ودیگر موجود ہیں جب کہ ایم کیو ایم کے وفد میں عامرخان، خالدمقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر،خواجہ اظہاراور جاویدحنیف شریک ہیں۔

ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پی پی نے ملک کے وسیع تر مفاد میں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کرلیا ہے اور اس کی تصدیق پی پی پی کی جانب سے کردی گئی ہے، ملاقات کے اختتام پر کوئی میڈیا بریفنگ نہیں ہوگی تاہم پی پی میڈیا سیل کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ پریس ریلیز جاری کی جائیگی۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف زرداری نےایم کیوایم مطالبات کوتسلیم کرلیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں، شہری سندھ کیلئےسندھ حکومت تعاون کرےگی۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے بھی خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے زرداری ہاؤس میں پی پی قیادت سے ملاقات کی تھی جس میں معاملات پر مشاوت کے لیے وقت مانگا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -