تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

این اے 249 ضمنی انتخاب، ایم کیو ایم ڈٹ گئی، تحریک انصاف کی عرضی مسترد

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے تحریک انصاف کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 میں ہونے والے الیکشن میں اپنا امیدوار میدان میں لانے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخابات میں امیدوار دستبردار  یا حمایت کرنے کی تحریک انصاف کی درخواست کو مسترد کردیا۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخابات میں اپنا امیدوار لانے کا اعلان کیا۔ رابطہ کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ ’الیکشن میں کسی کے ساتھ اتحاد اور حمایت نہ کرنے کی ہماری تاریخ رہی ہے‘۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے تحریک انصاف کو اپنا جواب دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ ضمنی انتخابات کا نتیجہ جو بھی ہو، متحدہ کا امیدوار الیکشن لڑے گا کیونکہ اتحاد اور حمایت الیکشن کے بعد ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: این اے 249: امیدواروں کے کاغذات کی اسکروٹنی کا دوسرا مرحلہ

ذرائع نے بتایا کہ رابطہ کمیٹی نے مختلف ناموں پر غور کرنے کے بعد این اے 249 میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا حافظ مرسلین کو امیدوار نامزد کیا۔

دوسری جانب این اے 249 کے ضمنی انتخابات کے لیے درخواست دینے والے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا چوتھا روز تھا، مجموعی طور پر 55 میں سے 35 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جان پڑتال مکمل ہوچکی، جن میں سے 33 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ دو کے مسترد ہوگئے۔

Comments

- Advertisement -