تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ضمنی انتخابات، ایم کیو ایم کا فاروق ستار، مصطفیٰ کمال کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ

کراچی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر ایم کیو ایم نے فاروق ستار، مصطفیٰ کمال سمیت اہم رہنماؤں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر کنوینئر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کل امیدواروں کو کاغذات جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایم کیو ایم امیدوار کل اور بدھ کو کاغذات نامزدگی جمع کروائیں گے۔ْ

ایم کیو ایم نے فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، وسیم اختر، خوش بخت شجاعت، رؤف صدیقی ودیگر شخصیات کو انتخابات کے لیے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ فاروق ستار، مصطفی کمال، وسیم اختر، عبدالوسیم ،عامر چشتی کاغذات جمع کرائیں گے، نجم مرزا، قادر خانزادہ، رؤف صدیقی، خوش بخت شجاعت کاغذات جمع کروائیں گے۔

ایم کیو ایم کے حسان صابر، ارشد وہرہ، شیخ صلاح الدین، شبیر قائم خانی ودیگر کاغذات جمع کروائیں گے جبکہ امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان خالد مقبول رابطہ کمیٹی اجلاس میں کریں گے۔

Comments

- Advertisement -