بدھ, دسمبر 11, 2024
اشتہار

ناراض ووٹر کو کیسے منایا جائے؟ ایم کیو ایم کا ہنگامی اجلاس طلب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے حالیہ ضمنی انتخابی نتائج، پارٹی پالیسی اور ملکی سیاسی صورت حال پر مشاورت کے لئے رابطہ کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل شام پانچ بجے ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد پر ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال ، پارٹی پالیسی ، ضمنی انتخاب سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی پالیسی اور تنظیمی ڈھانچے کی کمزوریوں پر بھی گفتگو ہوگی، ساتھ ہی ووٹرزکی ناراضگی ، ناراض کارکنان سے رابطوں سے متعلق فریم ورک تیار کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ضمنی انتخاب میں شکست اور اسکی وجوہات کی روشنی میں آئندہ کی حکمت عملی تیار کی جائے گی
بلدیاتی ایکٹ سمری ، 140 اے پر عمل نہ ہونا اور مضبوط بلدیاتی نظام کیلئے لائحہ عمل کی تیاری اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ’ہم ضمنی الیکشن کو اپنی جیت سمجھ رہے ہیں

اس کے علاوہ مردم شماری ،حلقہ بندیوں کی درستی، سست روی بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے، اجلاس میں وزیراعظم کی یقین دہانیوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔

واضح رہے کہ 16 اکتوبر کو کراچی کے دو حلقوں میں ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا، این اے 239 سے عمران خان نے کامیابی حاصل کی جبکہ این اے 237 میں پیپلز پارٹی نے میدان مارا۔

ماضی میں دونوں حلقے ایم کیو ایم کے مضبوط گڑھ سمجھے جاتے تھے، یہاں سے مرحوم اقبال محمد علی خان اور ساجد احمد کامیاب ہوتے رہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں