اشتہار

ایم کیو ایم کا سندھ حکومت کو سخت ردعمل دینے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے دھرنا مظاہرین پر پولیس تشدد اور کارکن کے جاں بحق ہونے پر سندھ حکومت کو سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا بہادر آباد مرکز پر ہنگامی اجلاس ہوا جس کی صدارت کنونئیر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی۔

اجلاس میں گذشتہ روز سندھ حکومت کی ایماء پر پرامن ریلی پر پولیس تشدد ، تشدد کے خلاف اب تک ذمے داران کے خلاف ہونے والی کارروائی اور اقدامات سمیت کارکن کی ہلاکت کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کو سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ احتجاج کا دائرہ کار مزید بڑھانے اور حکمت عملی تبدیل کرنے پر مشاورت کے بعد طے کیا گیا کہ ہفتے کو کراچی میں سندھ حکومت کے خلاف بڑا احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج کا مقام تین تلوار رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل کا بھی ایم کیو ایم قیادت سے رابطہ ہوا ہے جس میں گورنر نے واقعےکی مذمت کی اور کہا کہ وہ کل3 بجےجاں بحق ایم کیوایم کارکن کےسوئم میں شریک ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں