اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا گورنر سندھ پر بھرپور اظہار اعتماد

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم رہنماؤں نے رات گئے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کی اور رابطہ کمیٹی کے دو تہائی اراکین نے ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنماؤں نے رات گئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گورنر ہاؤس پہنچ کر ملاقات کی، اس موقع پر خالد مقبول، وسیم اختر، خواجہ اظہار، امین الحق سمیت رابطہ کمیٹی اراکین موجود تھے، دو تہائی سے زائد اراکین رابطہ کمیٹی نے گورنر پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال، شہری مسائل اور انکےحل سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پوری پارٹی گورنر سندھ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مسائل کے حل کے لیے ان سے پوری امید ہے۔

اس موقع پر گورنر کامران ٹیسوری نے اعتماد پر رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ شہری مسائل کے حل اور وفاق وصوبے کے مابین ہم آہنگی بڑھانے کیلیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم سے معاہدے پر عملدرآمد، حلقہ بندیوں اور کارکنوں کی واپسی سے متعلق کام جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں