کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سینئررہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت واحد سیاسی پارٹی ہے جس نے بلدیاتی انتخابات میں پارٹی منشورکا اعلان کیا ہے۔
ڈاکٹرفاروق ستارکراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اورانہوں نے بلدیاتی انتخابات پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کل ایم کیوایم پہلے سے ووٹ لے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے مخالفین دوپہر12 بجے تک بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایم کیوایم ہر قسم کی دہشتگردی اورجرائم کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی رکھتی ہے۔
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے بلدیاتی سطح پر اپنی جماعت کا منشور پیش کیا ہے۔
انہوں نے ایم کیوایم کے بلدیاتی منشور کی کاپی دکھاتے ہوئے کہا کہ ’’اس میں کراچی شہرمیں پانی کی فراہمی، ٹرانسپورٹ، سرکلر ریلوے، صفائی اور روزگار یسے بنیادی مسائل کا حل فراہم کیا گیا ہے‘‘۔