لندن: بانی ایم کیو ایم کو لندن پولیس نے ضمانت پر رہا کر دیا.
تفصیلات کے مطابق لندن پولیس نے بانی ایم کیوایم کو رہاکر دیا، اس فیصلے کا سبب ناکافی شواہد کو قرار دیا ہے.
بانی ایم کیو ایم سے سدرن پولیس اسٹیشن میں تفتیش کی گئی. بانی ایم کیوایم نےتفتیش میں پولیس کوجواب دینے سے انکارکردیا تھا. انھوں نے تفتیش میں صرف نام، تاریخ پیدائش اور پتہ بتایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ یارڈنےصبح سویرے بانی ایم کیو ایم کےگھرچھاپہ مار کرانھیں گرفتار کیا تھا، ان پرنفرت انگیز تقریر سے تشدد پر اکسانے کے الزامات ہیں۔
اسکاٹ لینڈ یارڈ نے بیان میں کہا تھا ایم کیو ایم کےایک شخص کو نفرت انگیزتقریروں پرگرفتارکیا گیا، چھاپے میں پندرہ پولیس اہلکاروں نےحصہ لیا، پولیس نےگھنٹوں رہائش گاہ کی تلاشی لی، اس دوران افسرپاکستانی حکام سےبھی رابطےمیں رہے.
مزید پڑھیں: بانی ایم کیو ایم کا تفتیش کے دوران لندن پولیس کوجواب دینے سے انکار
بعد ازاں اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم ایم کیو ایم سیکرٹریٹ بھی پہنچی اور وہاں موجود ریکارڈ کی چھان بین کی۔
واضح رہے 22 اگست 2016 میں بانی ایم کیو ایم نے لندن سے بذریعہ ٹیلیفونک خطاب کے دوران ریاست مخالف تقریرکی تھی، ان کی تقریر کے بعد اے آر وائی سمیت مختلف ٹی وی چینلزپرحملہ کیا گیا تھا۔