ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی اب شہر کے نمائندوں کو واپس ملنے والا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے 21 جنوری کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال نے باغ جناح کا دورہ کرکے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ 21 جنوری کو کراچی کے مینڈیٹ پر مہر لگے گی، کراچی اب شہر کے نمائندوں کو واپس ملنے والا ہے۔
خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 21 جنوری کو شہر سے جبر کے خاتمے کا اعلان ہونا ہے، صاف اور شفاف انتخابات عوام کی ضرورت ہیں۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے جلسوں میں کراچی والوں کی رائے موجود رہی، ایک بار پھر کراچی کا مینڈیٹ کراچی کو ملنے جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صحیح نمائندے ایوان میں آئیں گے تو جمہوریت، معیشت مستحکم ہوگی۔