اشتہار

پندرہ جنوری کو بلدیاتی الیکشن نہیں ہونے دینگے، خالد مقبول کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہےکہ حلقہ بندیاں آج ہی ٹھیک کرلیں گےتو بےشک کل انتخابات کرالیں،بصورت دیگر پندرہ جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دینگے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم بہادرآباد مرکز میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے الزام عائد کیا کہ دو ہزار اٹھارہ کے انتخابات میں ایم کیو ایم کو دھاندلی کی مدد سے ہرایا گیا، اگر یہ الیکشن انتخابات شفاف ہوتے تو پاکستان مخالف نعرے والے نظر نہ آتے۔

متحدہ پاکستان کے کنوینر نے کہا کہ مردم شماری سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ ہمارے خلاف ڈنڈی پڑنے والی ہے، بعد ازاں ثابت ہوا اور کراچی کی آّبادی کو کم گنا کیا۔

- Advertisement -

خالد مقبول نے کہا کہ 23اگست2016تاریخ بن چکاہے،اس وقت یہاں پاکستان زندہ باد کےنعرے پریقین رکھنےوالےلوگ متحد بیٹھےہیں،ہم نے پاکستان مخالف نعرے لگانے والوں کوخود سےالگ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’وقت آگیا ہے ہمیں اب وفاقی حکومت سے الگ ہونا چاہیے

انہوں نے واضح کیا کہ حلقہ بندیاں آج ہی ٹھیک کرلیں گےتو بےشک کل انتخابات کرالیں ہم بھرپور حصہ لیں گے، اگر حلقہ بندیاں ٹھیک نہ ہوئیں تو پندرہ جنوری کو بلدیاتی انتخابات نہیں ہونے دینگے۔

متحدہ پاکستان کے کنوینر کا کہنا تھا کہ غیر منصفانہ حلقہ بندیوں کے لئے الیکشن کمیشن سےلےکرسپریم کورٹ تک کسی نےنہیں کہا کہ آپ کی استدعا غلط ہے مگر کسی کے پاس بھی ہماری استدعا کا جواب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جواب دیا کہ آپ الیکشن کمیشن کےپاس جائیں، واضح کہہ رہا ہوں کہ کل تک ہمارے مطالبے پرفیصلہ نہیں ہوتا تو پرسوں فیصلہ کرنےمیں آزاد ہونگے۔

خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ سب نےکہا آپ کا مطالبہ درست ہے لیکن آپ غلط وقت پرآئے، کل تک دیکھ لیں پھرپرسوں ہم نے ہی فیصلہ کرناہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں