پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

فضل الرحمان کے بھائی کی سندھ میں تعیناتی، خواجہ اظہار کا عدالت جانیکا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایم کیو ایم رہنما اور سندھ اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے فضل الرحمان کے بھائی کو کے پی سے سندھ میں ڈپٹی کمشنر لگانے پر سندھ حکومت کے خلاف پٹیشن دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار نے کہا کہ کے پی سے کراچی میں ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی پر پٹیشن دائر کریں گے، انصاف میں تاخیر عدالتوں پر بھی سوالیہ نشان ہے۔

خواجہ اظہار نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے مطالبہ ہے انصاف کے لیے ٹائم فریم دیں، وفاق کی جانب سے آئی جی پیپلزپارٹی کو قبول نہیں ہورہا تھا اور اب پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا سے ڈپٹی کمشنر لاکر بٹھا رہی ہے۔

انہوں ںے کہا کہ جعلی ڈومیسائل سے متعلق رشوت خوری کا بازار گرم کررکھا ہے، جن لوگوں کو بلیک میل کیا جارہا ہے ان سے متعلق بھی خبردار ہیں، غیرقانونی بکرا منڈیاں لگانے کے لیے رشوت لی جارہی ہے، غیرقانونی پارکنگ کی آڑ میں رشوت خوری کا بازار گرم ہے۔

خواجہ اظہار کا کہنا ہے کہ کسی بھی زبان کا پاکستانی اس شہر میں تعینات ہو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، ہم چاہتے ہیں اس شہر کے نوجوانوں کو بے روزگار نہ کیا جائے، جعلی ڈومیسائئل کے ذریعے پہلے ہی کراچی کے عوام کے حق پر ڈاکا مارا گیا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کے پی سے سندھ میں ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں بند کرے۔ چیف جسٹس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انصاف کے لیے ٹائم فریم دیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں