کراچی : گزشتہ روز گرفتار ہونے والے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اُس کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
One MQM target killer sent to remand by arynews
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی گارڈن کی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے ایم کیو ایم کے کارکن عبد العزیز کو آج رینجرز کی سخت سیکیورٹی میں منہ پر کپڑا ڈال کرانسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ’’ملزم نے2009 میں ہڑتال کامیاب کرنے اور علاقے میں خوف ہراس پھیلانے کے لیے باسط نامی شخص کو قتل کیا تھا‘‘۔
اشتہار