کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ انتخابات کا بائیکاٹ تو کردیا اب سڑکوں سے کراچی چلا کر دکھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ جعلی حلقہ بندیوں والے بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کیا، اب سڑکوں سے کراچی چلا کر دکھائیں گے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن میں شکست جمہوری نظام کوہوئی، حکمرانوں کالاڈلہ کلب جیت گیا، وقت ثابت کرے گا کہ جن ایوانوں میں ہم نہیں ان کی کوئی اوقات نہیں۔
رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ یہاں سچ بھی پورا نہیں بول سکتے کیونکہ ہمیشہ سچ سینسر ہو جاتا ہے، اپنے حصّے سے زیادہ قربانی دے چکے اب بھی صحیح نہیں گنا گیا تو تولنا پڑ جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا پاکستان چاہیے تھا لیکن ہمیں بھٹو کے پاکستان میں رہنا پڑ رہا ہے، جاگیردارانہ جمہوریت ، خاندانی نظام جمہوریت پاکستان کا سب سے بڑا دُشمن ہے۔