پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم لندن کے 3 دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: نیو کراچی پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیو ایم لندن کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی پولیس نے سندھ میڈیکل اسپتال کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں نعمان عرف ببر،عمر سلیم، طاہرابراہیم شامل ہیں، ملزمان سے دستی بم، ماؤزرگن، پستول اور چاکنگ اسپرے برآمد کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ ملزمان سے لیاقت آباد احساس پروگرام پر حملے سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان کے فون نمبرز سے ریکارڈ حاصل کیا جائےگا،گرفتار ملزمان کے موبائل فونز کا فرانزک بھی کرایا جائے گا۔

کراچی پولیس کی بڑی کارروائی، را کے دہشت گرد ونگ کا سربراہ پکڑا گیا

یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں کراچی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے را کے دہشت گرد ونگ کے سربراہ شاہد عرف متحدہ کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کیا تھا۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ ملزم کوحوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بھارت سے ملتی تھی، ان کرپٹڈ ای میل کے ذریعے ملزم کو رقم کس کو پہنچانی ہے بتایا جاتا تھا، یہ لوگ دہشت گردوں کو بھی رقم فراہم کرتےتھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں