جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

ایم کیو ایم لندن کو مہاجروں کا درد نہیں، امجد خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل امجد خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم لندن والے بھارت کی بات کرتے ہیں، انہیں مہاجروں کا درد نہیں اس لیے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کو مہاجروں کے حقوق کے لیے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا چاہیئے۔

امجد خان کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرہے تھے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم لندن والے پاکستان کی مخالفت کر کے مہاجروں کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور اردو بولنے والوں کی محب الوطنی کو مشکوک بنارہے ہیں۔

سیکریٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ نے ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے متوقع اتحاد کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ قائد اے پی ایم ایل پرویز مشرف نے ایک سال پہلے ان دونوں جماعتوں کو متحد رہنے کا کہا تھا۔

- Advertisement -

امجد خان نے مزید انکشاف کیا کہ پرویز مشرف ہی نے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کو نام اور قائد تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں بڑی تعداد میں آباد اردو بولنے والے مہاجروں کے حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کا کہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے دونوں جماعتوں کو یہ بھی مشورہ دیا تھا کہ مہاجروں کے علاوہ سندھ میں بالعموم اور کراچی میں بالخصوص آباد باقی قومیتوں کی بھی سیاست کریں اور تمام قومیتوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کریں۔

سیکریٹری جنرل آل پاکستان مسلم لیگ نے کہا کہ لندن والے پاکستان مخالف بات کرتے ہیں، لندن والے بھارت کی بات کرتے ہیں ، انہیں مہاجروں کا درد نہیں ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں