جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

متحدہ لندن کے 3 ٹارگٹ کلرز گرفتار، کہکشاں لکھنوی نے یوسی چیئرمین کو قتل کرایا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ رینجرز نے شاہ فیصل کالونی سے یو سی چیئرمین راشد کو قتل کرنے والے ایم کیو ایم لندن کے تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں قتل کی ہدایات رکن رابطہ کمیٹی کہکشاں لکھنوی نے دیں.

تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے الفلاح میں ایم کیو ایم پاکستان کے یوسی چیئرمین راشد کو قتل کرنے کے الزام میں ایم کیو ایم لندن کے تین ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا ہے جنہوں نے دورانِ تفتیش ہوشربا انکشافات کیے ہیں.

ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ رینجرز نے انٹیلی جنس بنیاد پر شاہ فیصل کالونی میں چھاپہ مار کر ایم کیو ایم لندن کے 3 ٹارگٹ کلرز آصف رئیس،شاہدعزیزاور محمد دانش خان کو حراست میں لے لیا ہے.

ترجمان رینجرز کے مطابق قتل کے ملزمان نے دوران تفتیش قتل کی واردات کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کے احکامات ایم کیو ایم لندن کی رکن رابطہ کمیٹی کہکشاں لکھنوی نے واٹس اپ پیغام کے ذریعے دیئے اور جو اس وقت امریکا میں مقیم ہیں.

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم آصف رئیس نے قتل کی مد میں ڈیڑھ لاکھ روپے ہنڈی کے ذریعے وصول کیے جو اس نے دوست چاند کی بیوی کے شناختی کارڈ پر منگوائے اور یہ رقم نارتھ کراچی سے ایک نجی منی چینجر کمپنی سے وصول کی گئی.

ویڈیو دیکھیں:

خیال رہے چند ماہ قبل کورنگی ٹاؤن کی ایم کیو ایم پاکستان سے تعلقو رکھنے والے یوسی الفلاح سوسائٹی کے چیئرمین راشد عرف ماموں کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں