تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی اسامہ قادری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی حافظ اسامہ قادری کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی حافظ اسامہ قادری اور ان کے بیٹے میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

رکن قومی اسمبلی اسامہ قادری نے پارلیمنٹ لاجز میں خود کو قرنطینہ کرلیا، وہ کراچی کے این اے 253 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اسامہ قادری کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد میں ہوں اور بیٹا کراچی میں ہے، فی الحال کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہے، سیلف آئسولیشن اختیار کرلی ہے۔

مزید پڑھیں: ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری کو کرونا کی تشخیص

واضح رہے کہ دو روز قبل ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے بتایا تھا کہ اُن کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، انہوں نے تمام لوگوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی خصوصی درخواست کی تھی۔

چند روز قبل ایم کیو ایم کی رکن صوبائی اسمبلی شاہانہ اشعر میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی کرونا وائرس میں مبتلا ہوکر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل این سی او سی نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں24گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے97افراد انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد ملک میں کرونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد1935ہوگئی۔

Comments

- Advertisement -