پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم پاکستان کا 9 مئی سے متعلق مذمتی قرارداد لانے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) نے سندھ اسمبلی کے کل ہونے والے اجلاس میں 9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے حوالے سے مذمتی قرارداد لانے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ قرارداد ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر لانے پر بھی غور جاری ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی طحہ احمد نے 9 مئی پر مذتی ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی وہ دن ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، گزشتہ سال اسی دن پی ٹی آئی کے دہشتگردوں نے ملک میں دہشتگردی کرنے کی بہت بڑی کوشش کی۔

- Advertisement -

طحہ احمد نے ویڈیو بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کے شر پسند عناصر نے افواج پاکستان کے شہدا کی یادگار پر حملہ کیا، افواج پاکستان کے دفاتر، ان کے افسران اور جوانوں کے گھروں پر حملہ کیا، یہ وہ عمل ہے جو کسی دشمن ملک کی فوج کسی دوسرے ملک پر قبضہ کر کے کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل کو کرنے کا کوئی اور سیاسی جماعت تصور بھی نہیں کر سکتی، اس عمل سے یہ ثابت ہوتا ہے پی ٹی آئی کا ایجنڈا اس ملک میں انتشار اور بربادی پھیلانا ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ لوگ پی ٹی آئی کے اس ایجنڈے کو سمجھیں اور ان کی کسی دہشتگردی کا حصہ نہ بنیں، لوگ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، لوگ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں