تازہ ترین

فاروق ستاراورمصطفیٰ کمال کا اہم مشترکہ پریس کانفرنس کااعلان

کراچی : کراچی کی سیاست میں تبدیلی کی نئی لہر آگئی، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور پی ایس پی سربراہ مصطفیٰ کمال مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے، جس میں کراچی کے حقوق کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سیاست میں آج شام اہم تبدیلی پیدا ہونے جارہی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے آج شام چھ بجے اہم ترین پریس کانفرنس طلب کرلی ہے ، جس میں فاروق ستار کی جانب سے انتہائی اہم اعلانات متوقع ہیں۔

اس حوالے سے ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ  کچھ دیرانتظار کریں‘  آج بڑا بم پھوڑیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ  مطابق ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی کے سربراہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے، جس میں ایم کیوایم اورپی ایس پی کو ضم کرکے نیا نام سامنے لایا جائے گا۔

تاہم ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور پتنگ کا نشان ختم نہیں کیا جارہا ہے‘ بلکہ دونوں جماعتیں شہر کے حقوق کےلیے مشترکہ جدوجہد کریں گی‘ بالخصوص مردم شماری کے حوالے مشترکہ قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پریس کانفرنس سے پہلے بہادرآباد میں اہم اجلاس بلالیا ، اجلاس شام4بجے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکزمیں ہوگا‘ فاروق ستار نے پارٹی رہنماؤں اوراراکین اسمبلی کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں پریس کانفرنس سے متعلق مشاورت ہوگی ، فاروق ستارایم کیو ایم پاکستان کے سینئررہنماؤں اوراراکینِ اسمبلی کو اعتماد میں لیں گے ۔

پی ایس پی نے بھی اپنا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے ، جس میں ایم کیو ایم کے ساتھ مل بیٹھنے کے معاملات پرمشاورت ہوگی۔


مزید پڑھیں : ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کی پی ایس پی میں شمولیت


یاد رہے  کہ چند روزقبل ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما اورڈپٹی میئرکراچی ارشد وہرہ نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی ، جو کہ ایم کیو ایم پاکستان کے لیے ایک بڑا جھٹکا تھا۔

اس موقع پرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ میرے ساتھ کھڑے تمام لوگ ارشد وہرہ ہیں، ہم جبراورچھینا جھپٹی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، کوئی کام عجلت یا جلد بازی میں نہیں کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا قیام گزشتہ سال 22 اگست کے بعد عمل میں لایا گیا تھا‘ جس میں پارٹی کے بانی اور لندن سیٹ اپ سے قطعی اظہارِلاتعلقی کیا گیا تھا۔

ایم کیو ایم پاکستان سے ہی تعلق رکھنے والے سابق میئر کراچی گزشتہ سال انیس قائم خانی کے ساتھ مارچ میں دبئی سے کراچی آئے اور اپنی ہی جماعت کے خلاف کئی سنسنی خیز انکشافات کرتے ہوئے پارٹی سے باقاعدہ علیحدگی اختیار کی گئی تھی‘ اور 23 مارچ کو پاک سرزمین پارٹی کاقیام عمل میں لایا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -