تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

ایم کیو ایم اور حکومتی وفد کی ملاقات بے نتیجہ ختم

اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان اور حکومتی وفد کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے آج بھی حکومتی وفد کو واضح جواب نہیں دیا، ایم کیو ایم کل اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) سے اہم ملاقات کرے گی۔

مسلم لیگ (ق) کے وفد کی قیادت  مونس الٰہی کریں گے۔ ملاقات میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی جائے گی، مستقبل کے لائحہ عمل اور اپوزیشن سے بات چیت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ملاقات میں حکومتی وفد نے کہا کہ امید کرتے ہےکہ آپ ہمارا ساتھ دیں گے۔ جواب میں ایم کیو ایم نے کہا کہ ہمارا مشاورتی عمل جاری ہے، مشکل صورتِ حال ہے، فیصلہ کرنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے گلے شکوے دور کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی۔ حکومتی وفد نے کہا کہ آپ نے ہر مشکل میں ہمارا ساتھ دیا۔

ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے شکوہ کیا کہ حکومت نے ایم کیو ایم کو کیا دیا ہے؟

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کے بعد اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ آج کی نشست بہت اچھی رہی، ایک دوسرے سے کھل کر اور دل کی باتیں کی گئیں، ایک دوسرے کا نقطہ نظر سمجھا اور سمجھانے کی کوشش کی، اتحادیوں کے ساتھ آج ملاقاتیں نتیجہ خیز ہوسکتی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو سبزباغ دکھانےکی کوشش کی، میں نہیں سمجھتا ایم کیو ایم پی پی کی باتوں میں آجائے گی، لوگوں کا ماضی دیکھا جاتا ہے اور حال دیکھ کر ہی فیصلہ کیا جاتا ہے اور پی پی کا ماضی اور حال کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، ایم کیو ایم کل بھی ہمارے ساتھ تھی اور آج بھی ساتھ ہے۔

Comments