جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سندھ پر غاصبوں کا ٹولہ مسلط ہے، عامرخان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عامر خان نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ پر غاصبوں کا ٹولہ مسلط ہے کالے قانون کوختم کرکے دم لیں گے۔

کراچی میں فوارہ چوک پر ایک بڑے اجتامع عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اسمبلی کے فلور پر کہا یہ جاہل اور ان پڑھ ہیں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ طاقت کےاستعمال سےعلاقوں میں بھی ہماری ریلیوں کو روکا گیا، اب یہ قافلہ رکے گا نہیں کالے قانون کو واپس کرکے دم لے گا۔

- Advertisement -

متحدہ رہنما نے کہا کہ ہم مقدمات اور گرفتاری کا کوئی خوف نہیں ہے، ہماری آدھی زندگی جیلوں میں گزاری ہے، سندھ میں غاصبوں کا ٹولہ مسلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی طاقت استعمال کرلیں یہ قافلہ کسی صورت رکھنے والا نہیں ہے، ہمیں کہا گیا کہ یہ اقلیت میں ہیں، آؤ اور دیکھ لو کہ کون اقلیت میں ہے۔

عامر خان نے کہا کہ پورے سندھ کے عوام کالے قانون کے خلاف متحد ہیں، صوبے سے کالے قانون کو ختم کر کے دم لیں گے، ہم نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں، مقدمات اور جیلوں سے نہیں ڈرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں سے کوئی نہیں جائے گا، ہم یہیں دھرنا دیں گے، یہ خود کو اکثریت کہنے والا ٹولہ چوروں کا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں