ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

ایم کیو ایم پاکستان کی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا اس طرف بیٹھنے میں دیر نہیں لگائیں گے ، مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت کے اتحادی وزرا کے رویے پر برس پڑے، ایم کیو ایم پاکستان نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی دھمکی دے دی۔

ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی شیخ صلاح الدین نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ایم کیو ایم نے اس حکومت کیلئےبھاری سیاسی قیمت ادا کی ہے، اس طرح کے لوگ ہمیں ایسا جواب دیں گے تو ہم اس طرف بیٹھنے میں دیر نہیں لگائیں گے۔

صابر قائم خانی نے حیدرآباد کے مسائل حل نہ ہونے پر ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہوئے کہا کہ مسائل حل نہ ہوں تو ایسی وزارت پر تھوکتے ہیں، وزرا مسائل حل نہیں کر سکتے۔

صابر قائم کا کہنا تھا کہ بجٹ میں ہمارے علاقوں کے منصوبوں کو کوئی ترجیح نہیں دی گئی ، ایک شخص ہمارے منصوبوں کو بجٹ میں شامل ہونے نہیں دے رہا۔

ایم کیو ایم کے اراکین اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے ، جس کے بعد وفاقی وزیر مرتضیٰ جاوید عباسی نے ایم کیو ایم ارکان سے مذاکرات کیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں