تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

کامران ٹیسوری کے گورنر بننے پر ایم کیو ایم کا موقف

کامران ٹیسوری کے گورنر سندھ بننے پر ایم کیو ایم کا موقف سامنے آگیا۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے قیام سے لیکر اب تک سندھ میں گورنر سندھ کا عہدہ خالی تھا ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے پہلے مرحلے میں جوپانچ نام دیے گئے تھے ان میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

ایم کیو ایم کے مطابق سندھ میں ایک اہم ترین آئینی عہدہ کافی عرصے سے خالی رہنے کے سبب مشاورت سے مزید دو نام وفاق کو ارسال کیے ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے دوسرے مرحلے میں سابق ایم این اے عبدالوسیم اور کامران ٹیسوری کا نام تجویز کرکے وفاق کو بھیجا تو صدر مملکت نے دوسرے مرحلے پر بھیجے جانے والے ناموں میں سے کامران ٹیسوری کو بحثیت گورنرسندھ منظور کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی دعاگو ہے کہ کامران ٹیسوری بحثیت گورنر سندھ وفاق اور صوبے کے درمیان ہم آہنگی قائم رکھنے کا کردار بخوبی اداکریں گے۔

ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ کامران ٹیسوری شہری سندھ کی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ایم کیوایم پاکستان کامران ٹیسوری کےگورنر سندھ بننے پرنیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام افرادکی شکرگزار ہے۔

Comments

- Advertisement -