جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

قومی اسمبلی: ایم کیو ایم نشستوں کے معاملے پر ناراض ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان قومی اسمبلی کی نشستوں کے معاملے پر ناراض ہوگئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کو صرف کورم پورا کرنے کے لیے رکھا جاتا ہے، کل ہم مناسب نشستیں نہ ہونے کے باعث ایوان سے چلے گئے۔

کشور زہرہ نے کہا کہ آج اگر عوامی اہمیت کے معاملات نہ ہوتے تو ہم نہ آتے۔

اس پر قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نشستوں کی آلاٹمنٹ کا معاملہ فوری طور پر حل کیا جائے۔

وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ نشستوں کی الاٹمنٹ کی شکایت درست ہے اور مسئلہ حل کر دیا گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے کہا کہ معاملہ ملازمین پر ڈال دیا گیا تھا، اسے حل کیا جائے ورنہ کل ہم نہیں آئیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں