ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فیصل واوڈا کے معاملے پر ایم کیو ایم میں کوئی اختلاف نہیں، رؤف صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کے معاملے پر پارٹی میں اختلافات کی خبریں غلط ہیں۔ 

اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رؤف صدیقی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کے معاملے پر پارٹی میں اختلافات کی خبریں غلط ہیں۔ انہیں پہلے بھی کہا تھا کہ ایم کیو ایم جوائن کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا غریبوں اور متوسط طبقے کی بات کرتے ہیں، وہ ایک انقلابی لیڈر ہیں اور ان کا سینیٹ الیکشن میں آزاد حیثیت میں امیدوار ہونا سیاسی مصلحت ہے۔

- Advertisement -

رؤف صدیقی نے کہا کہ دعا ہے کہ ایسے انقلابی لوگ پارٹی میں آئیں اور اللہ کرے فیصل واوڈا منتخب ہوں۔

ایم کیو ایم رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ پارٹی فیصلہ کرے گی الیکشن کون لڑے گا، چھپ کر ووٹ نہیں دیں گے، کوئی چوری نہیں کر رہے، جب ووٹ دیں گے تو سب کو بتائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں