ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

میں جہاں جاتا ہوں وہاں مسائل تو جنم لیتے ہیں، فیصل واوڈا

اشتہار

حیرت انگیز

سابق وفاقی وزیر اور سینیٹ الیکشن میں آزاد امیدوار فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں جہاں جاتا ہوں وہاں مسائل تو جنم لیتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور سینیٹ الیکشن میں آزاد امیدوار فیصل واوڈا نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں آزاد کا سیزن چل رہا ہے، اسی لیے اب تک آزاد حیثیت میں ہی امیدوار ہوں۔

اس موقع پر ایک صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے آپ کی وجہ سے ایم کیو ایم پاکستان میں اختلاف پیدا ہو گئے ہیں۔

- Advertisement -

اس سوال کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں جہاں جاتا ہوں وہاں مسائل تو جنم لیتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ پاکستان میں 75 سالوں سے شفافیت نہیں ہوئی، ملک کی تقدیر کا فیصلہ اس سے نہیں ہوگا، ہونا تو یہ چاہیے کہ جو ہار جائے وہ شکست تسلیم کرے اور جو جیت جائے اسے مبارک باد دے۔

 

سابق وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ لگتا ہے پی پی کی نچلی قیادت کو میرے اور آصف زرداری کے رشتے کا علم نہیں، میں بالکل آصف زرداری کے بیٹے جیسا ہوں، وہ بھی مجھے بیٹا کر کے مخاطب کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے تو تیزی کے وقت ہی پارٹی سے نکال دیا گیا تھا، پاکستان کے خلاف سازش کسی بھی سطح پر قبول نہیں جب کہ پی پی فی الحال وفاقی حکومت کا حصہ بنتی نظر نہیں آ رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں