تازہ ترین

ایم کیو ایم کن اضلاع کی نشستیں ن لیگ کو دینے پر تیار؟

کراچی : ایم کیوایم لیاری اور کیماڑی کی نشستیں مسلم لیگ ن کو دینے پر تیارہوگئی تاہم ضلع کورنگی،وسطی، شرقی اورغربی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اورن لیگ کے درمیان ملاقات کااحوال سامنے آگیا ، ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں روایتی سیٹوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کرلی ، ضلع کورنگی،وسطی، شرقی اورغربی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے معذرت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم لیاری، کیماڑی اور ملیرکےچندحلقوں پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئےرضامند ہوگئی اور ملیرکی دیہی آبادی کی نشست پرسیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے مزید بات کرنےپراتفاق کرلیا گیا۔

ایم کیوایم وفد نے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کی نشست پرمصطفیٰ کمال امیدوارہوں گے اور حیدرآبادکی دونوں قومی اسمبلی کی نشست پر ایم کیو ایم نے اپنا امیدوار لانے پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق میرپورخاص،سکھر،نواب شاہ،لاڑکانہ،ٹنڈوالہٰ یارپر بات چیت جاری رکھنےکافیصلہ کیا گیا تاہم ایم کیوایم کورنگی، سینٹرل، ایسٹ اور ویسٹ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے راضی نہیں۔

ایم کیو ایم نے حیدرآباد کی 4 صوبائی نشستوں میں سے ایک پر ن لیگ کو سپورٹ کرنےکی پیشکش کی اور ضلع شرقی میں ایک صوبائی نشست پرن لیگ کو سپورٹ کرنے کی تجویز دے دی۔

ن لیگ نے مؤقف میں کہا کہ ایم کیوایم کوجن نشستوں پر20سے25ہزارووٹ ملے وہاں ہمیں سپورٹ کریں۔

ن لیگ نے کراچی اور حیدرآباد کی چند صوبائی نشستوں پر لیگی امیدوار کھڑے کرنے کی درخواست دی ، ایم کیوایم اور لیگی رہنما تجاویز قیادت کے سامنےرکھیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں جےیوآئی اورجی ڈی اےسےسیٹ ایڈجسٹمنٹ پربات کی گئی تاہم نوازشریف کےدورہ سندھ تک چیزوں کوحتمی شکل دیدی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -