تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ایم کیو ایم نے PTI اور جماعت اسلامی کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا

کراچی میں ایم کیو ایم کورنگی ٹاؤن آفس اور ایم پی اے، ایم این اے آفس پر حملے اور تھوڑ پھوڑ پر ایم کیو ایم نے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی۔

ایف آئی آر میں PTI کے سابق نامزد امیدوار PS-96 ساجد میمن، وسیم وارثی PTI کے یوسی 31 کے زمہ دار، ندیم بٹ، شاہد میمن جب کہ جماعت اسلامی کے رکن، سلطان، جنید، عمران، آصف چوہان اور دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ عوامی مسائل کی آڑ میں کسی بھی شرپسند عناصر نے متحدہ کی املاک و ساتھیوں کو نقصان پہنچایا، آفسز اور کارکنان کے تحفظ کے لیئے ہر ممکن اقدامات کریں ایسے شرپسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کو عمل میں لائیں۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے اس کے دفاتر ، عوامی نمائندگان، زمہ داران و کارکنان ہر وقت انتہائی نامساعد حالات کے باوجود موجود ہیں اور رہیں گے۔

ایم کیو ایم نے بیان میں کہا کہ ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری، بزدلی یا مجبوری نا سمجھا جائے ہم جواب بھرپور دینا جانتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -