تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ایم کیو ایم نے سندھ حکومت کی زیرنگرانی مردم شماری کو مسترد کردیا

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سندھ حکومت کی زیر نگرانی ہونے والی ڈیجیٹل مردم شماری کو مسترد کر دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ صوبائی ملازمین کے ذریعے مردم شماری میں بدترین دھاندلی کی گئی۔ سندھ حکومت کی زیر نگرانی ہونے والی اس مردم شماری کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری شروع ہوئی تو پیپلز پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں تھا پھر پیپلز پارٹی نے پہلے خود مردم شماری پر اعتراض کیا بعد ازاں قوم پرستوں کو کھڑا کر دیا۔ پی پی نے دباؤ ڈال کر مردم شماری ڈیٹا تک رسائی حاصل کی۔ واحد سندھ حکومت ہے جس کو وفاقی حکومت کی ایمار پر مردم شماری کے ڈیٹا تک رسائی دی گئی ہے۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ملازمین سندھ حکومت کے ماتحت ہیں۔ انہیں ہدایات تھیں کہ ایک دن میں 7 گھروں اور 7 لوگوں کو شمار کرو۔ ہزاروں گھروں پر اب تک م ش نمبر ہی نہیں لگے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک بار پھر باریک کام کر دیا گیا اور شہر کی آبادی کو ایک بار پھر کم گنا گیا، چرایا گیا اور چھپایا گیا۔ حلقہ بندیوں اور انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔

فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں مردم شماری کرنیوالے ملازم صوبائی حکومت کے ماتحت ہیں۔ یہاں شہری آبادی کو کم اور دیہاتوں کی آبادی کو بڑھا چڑھا کر دکھایا جا رہا ہے۔ غیر حقیقت پسندانہ طور پر ہماری آبادی کو کم دکھایا جا رہا ہے۔ آبادی کے اعداد وشمار صحیح ہوں تو اگلا وزیراعلیٰ کراچی سے ہوگا۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سندھ حکومت کے زیر نگرانی مردم شماری کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ شکایتوں کی روشنی میں غیر جانبدار لوگوں کے ذریعے دوبارہ مردم شماری کرائی جائے۔

Comments

- Advertisement -