تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

پیپلزپارٹی کا رویہ یہی رہا تو پھر مزید ساتھ چلنا مشکل ہوگا، رہنما ایم کیوایم نے خبردار کردیا

کراچی : ایم کیوایم پاکستان رہنما صابرقائم خانی نے خبردار کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کا رویہ یہی رہا تو پھر مزید ساتھ چلنا مشکل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان رہنما صابرقائم خانی نے اے آروائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت سیاست نہیں ملک بچانے کیلئے فیصلے کرنا ہوں گے اور ہر اسٹیک ہولڈر کوٹیبل پر بیٹھ کر بات کرنا ہوگی۔

انجینئرصابر قائم خانی کا کہنا تھا کہ صحافیوں اورسیاسی ورکرز کےخلاف غلط کیسز نہیں بننے چاہیئں، ہم سے زیادہ ان سختیوں کو کون سمجھ سکتا ہےاب توپھرضمانتیں ہوجاتی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے حوالے سے سوال پر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے ہمارا معاملہ دیکھو اور انتظار کرو والا ہی چل رہا ہے، زرداری صاحب اور بلاول بھٹو سے بات کریں تو اسکا مثبت جواب آتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نہ جانے کس زوم میں ہے، سندھ حکومت کے طرزعمل سے ایم کیوایم کیساتھ خلیج بڑھ رہی ہے، انکارویہ یہی رہا تو پھر ایم کیو ایم کا پیپلزپارٹی کےساتھ مزید چلنا مشکل ہوگا۔

صابر قائم خانی نے کہاکہ موروثی سیاست نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ سیاسی کارکن اور جماعت کے نظریے سے ظلم ہے۔

Comments

- Advertisement -