تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

ایم کیوایم کا آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان

ایم کیوایم پاکستان نے صدارتی انتخاب میں آصف زرداری کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سے ایم کیوایم پاکستان کے وفد کی ملاقات پرائم منسٹر ہاؤس میں اتحادی جماعتوں کو دیے گئے عشائیے کے بعد ہوئی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے ایم کیو ایم کے تمام مطالبات کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم بھی آصف زرداری کو صدارت کےلیے ووٹ دے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ایم کیو ایم کے کنویئر خالدمقبول صدیقی سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پہنچے اور ایم کیوایم سےآصف زرداری کیلئے ووٹ کی درخواست کی۔

بلاول بھٹو کیساتھ صدارتی انتخابات کمیٹی ارکان بھی موجود تھے۔ ن لیگ کےسعدرفیق،اعظم نذیر تارڑ اور ایازصادق بھی خالدمقبول کی رہائش گاہ پہنچئے جب کہ یوسف گیلانی، راجہ پرویزاشرف، خورشیدشاہ، نویدقمر، شیری رحمان پارلیمنٹ لاجز میں موجود تھے۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی نے صدر مملکت کے لیے آصف زرداری کی حمایت کرتے ہوئے انہیں ووٹ دینے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیروترقی ہمارا اولین ہدف ہےجس کیلئےمل کرکام کریں گے۔

Comments

- Advertisement -