جمعرات, دسمبر 12, 2024
اشتہار

ایم کیوایم کو ملنے والےعوامی مینڈیٹ کی قدرکی جائے، رانا ثنا اللہ

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد: پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے ایم کیو ایم کو ملنے والے مینڈیٹ کی قدرکی جائے عمران خان ہلہ گلہ اورالزام تراشی کی سیاست چھوڑکرنیا گھربسائیں اورآرام فرمائیں۔

فیصل آباد گورنمنٹ سائنس کالج میں طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا مسلم لیگ نون نے پنجاب میں ایک بارپھر میدان مارلیا ہے۔

انہوں نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ وہ پارٹی کی تنظیم سازی اورپوری تیاری کرکے دوہزاراٹھارہ کے عام انتخابات کیلئے میدان میں اتریں۔

- Advertisement -

رانا ثنا اللہ نے کہا کراچی کے عوام نے ایک بار پھرایم کیو ایم پراعتماد کا اظہارکیا ہے سب کوعوامی مینڈیٹ کی قدرکرنا چاہئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں