اشتہار

رانی مکھرجی کی ’مسز چٹرجی ورسس ناروے‘ کا ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی کی آئندہ ریلیز ہونے والی ڈرامہ فلم ’مسز چٹرجی ورسس ناروے‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رانی مکھرجی ایک طویل بریک کے بعد اسکرین پر واپسی کیلیے تیار ہیں۔ اس بار وہ ’مسز چٹرجی ورسس ناروے‘ میں مرکزی کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔

فلم میں وہ ایک بنگالی خاتون بنی ہیں جو اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ ناروے شفٹ ہوتی ہیں جہاں چائلڈ پروٹیکٹیو سرویز کے ذریعے ان سے بچے چھین لیے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

حکومت کو خدشہ ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کی مناسب دیکھ بھال اور پرورش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

فلم ایک سچی کہانی پر مبنی ہے۔ اسے 17 مارچ 2023ء کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں