ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کبھی 2 ہزار روپے سے زیادہ مہنگے کپڑے نہیں خریدے، مرونل ٹھاکر

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: تیلگو فلم انڈسٹری کی اداکارہ مرونل ٹھاکر نے اپنے کپڑوں سے متعلق انکشاف کر کے مداحوں سمیت سب کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرونل ٹھاکر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ مہنگے ڈیزائنر کے کپڑوں پر پیسہ خرچ نہیں کرتیں کیونکہ یہ صرف ایک ہی بار زیب تن کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ مہنگے کپڑوں کو دوبارہ نہیں پہن سکتے۔

جب اداکارہ سے انٹرویو کے دوران پہننے کپڑوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ میرے کپڑے نہیں ہیں بلکہ کسی اور کے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrunal Thakur (@mrunalthakur)

- Advertisement -

مرونل ٹھاکر نے بتایا کہ میں نے اپنے کپڑوں پر 2 ہزار روپے سے زیادہ خرچ نہیں کیے کیونکہ مجھے لگتا ہے یہ فضول خرچ ہے۔

اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے کہا کہ جو کپڑے سب سے زیادہ مہنگے ہوتے ہیں انہیں دوبارہ کوئی نہیں پہنتا، الماری میں کلاسک کلیکشن رکھنا اچھی بات ہے لیکن برانڈ کے کپڑے پہننا پیسے کا ضیاع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں مہنگے کپڑے خریدنے کے بجائے پیسے کو کھانے پینے، مکان یا ایسی زمین میں خریدنے پر لگاؤں گی جہاں کھیتی باڑی کر سکوں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں