جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

سابق بھارتی کپتان دھونی کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

مہندر سنگھ دھونی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انسٹاگرام پر اپنے کیریئر کی 4 منٹ 7 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کی محبت اور حمایت کا بہت بہت شکریہ، 7 بجکر 29 منٹ پر مجھے ریٹائر سمجھا جائے۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہندر سنگھ دھونی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ٹیم چنئی سپر کنگ کی نمائندگی کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے دھونی کی کپتانی میں 2007 میں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، ورلڈ کپ 2011 اور 2013 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی تھی۔

دھونی نے 2004 میں ون ڈے میچ سے ڈیبیو کیا اور 90 ٹیسٹ، 350 ون ڈے انٹرنیشنل، 98 ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں بھارتی ٹیم کی نمائندگی کی اور بالترتیب 4876، 10773، 1617 رنز اسکور کیے۔

یاد رہے کہ دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کرچکے تھے ان کی جگہ تینوں فارمیٹ میں کپتانی کے فرائض ویرات کوہلی انجام دے رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں