اسلام آباد: پاکستانی نژاد مصور سونیا کی وزیر اعظم پاکستان سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اپنا تیار کردہ فن پارہ عمران خان کو پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد سونیا اور اُن کے اہل خانہ سے وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں ملاقات کی۔
قومی ترانے کے الفاظ اور دھن کے ساتھ وزیراعظم کا خاکہ بنانے والی سونیا عمران خان کی مداح ہیں، کیلی گرافی کی ماہر کی وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش پوری ہوئی تو انہوں نے اپنا فن پارہ بھی پیش کیا جس میں تصویر کے ساتھ پاکستان کا قومی ترانہ بھی درج ہے۔
سونیا نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے عمران خان سے ملاقات کی درخواست کی تھی جس کے بعد انہیں خصوصی دعوت پر نجی طیارے کے ذریعے قطر سے پاکستان لایا گیا۔
اسلامی کیلی گرافی کی ماہر پاکستانی نژاد خاتون نے عمران خان سے ملاقات کے دوران کہا کہ ’آپ کی سیاسی جدوجہد اور وژن سے متاثر ہوں، پاکستان کے مثبت چہرے کو عالمی طور پر اجاگر کرنے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کروں گی‘۔
PM Imran Khan not only appreciates Art but also value it!
Sonia and her family were called to meet Prime Minister Imran Khan. Sonia’s artwork went viral on Social Media few days ago as she made a Portrait of PM @ImranKhanPTI pic.twitter.com/iftpWdk3Ed
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) February 6, 2019
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جنوری کی 25 تاریخ کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں پاکستانی نژاد کیلی گرافر سونیا نساء نے وزیراعظم کا خاکے کو قومی ترانے کے الفاظ کی خطاطی کر کے دس گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد تیار کیا تھا۔
انہوں نے اپنی مہارت سے تصویر تیار کر کےساری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا تھا، سونیا کا کہنا تھا کہ یہ تصویر انہوں نے اپنے لیڈر کو تحفہ دینے کے لیے تیار کی۔