تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

میرا گھر ہاؤسنگ اسکیم میں درخواستیں دینے والوں کیلئے اہم خبر

اسلام آباد : وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ جن کی درخواستیں منظورہوئیں ان کیلئے میرا گھر ہاؤسنگ اسکیم جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک میں ابھی میٹنگ ہوئی ہے، جن کی درخواستیں منظورہوئیں ان کیلئےمیراگھرہاؤسنگ اسکیم جاری رہے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جن کی قرض کی درخواستیں منظور ہو ئیں،ایڈوانسز ادا کیے ان کےلیےاسکیم رہےگی اور ہم بینکوں سےبھی کہیں گے کہ وہ شرح سود کو کم کریں۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ہم اسکیم کو سستا اور زیادہ وسیع بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں، یہ نظر ثانی شدہ اسکیم کو جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔

یاد رہے وفاقی حکومت نے میرا گھر فنانسنگ اسکیم کو روک دیا تھا، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ کم لاگت مکانات کی فنانسنگ اسکیم کو عارضی طور پر روکا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -