مانسہرہ: جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور متنازع بیانات پر پارٹی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
مفتی کفایت اللہ کی غیر جماعتی سرگرمیوں اور پالیسیوں کے بر عکس اقدامات کرنے پر صوبائی مجلس عاملہ نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ آنے تک مفتی کفایت اللہ کی پارٹی رکنیت معطل رہے گی۔
دوسری جانب پارٹی رکنیت معطل کیے جانے پر مفتی کفایت اللہ کا کوئی بیان سامنے آنہیں آیا، مفتی کفایت اللہ جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما کی حیثیت سے پارٹی میں کلیدی کراد ادا کرتے رہے ہیں۔