اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

مفتی کفایت اللہ گرفتاری سے بچنے کے لیے لاڑکانہ پہنچ گئے، ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے پر گرفتاری سے بچنے کے لیے مفتی کفایت اللہ لاڑکانہ پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ پر ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ کیا گیا تھا، تاہم مفتی کفایت اللہ گرفتاری سے بچنے کے لیے لاڑکانہ منتقل چلے گئے ہیں۔

مفتی کفایت اللہ پر ریاستی اداروں کو دھمکیاں دینے پر خیبر پختون خوا میں مقدمہ درج ہے، کابینہ نے کے پی حکومت کو مفتی کفایت کے خلاف مقدمے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی کفایت اللہ نے لاڑکانہ کے مدرسے اشاعت القرآن میں پناہ لے لی ہے، جمعیت علماء اسلام کے رہنما راشد سومرو نے مفتی کفایت اللہ کو لاڑکانہ میں پناہ دی ہے۔

فوج مخالف بیانات، حکومت کا مفتی کفایت اللہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

واضح رہے کہ صوبائی مجلس عاملہ کے اجلاس میں جے یو آئی ضلع مانسہرہ کے امیر مفتی کفایت اللہ کی مسلسل پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور متنازع بیانات پر پارٹی رکنیت بھی معطل کی جا چکی ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ مفتی کفایت اللہ کے خلاف مقدمہ اچھی تیاری کے ساتھ لاہور میں درج ہوگا، انھوں نے کہا تھا کہ فوج کے خلاف بد زبانی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں