تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فوج مخالف بیانات، حکومت کا مفتی کفایت اللہ کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے جمعیت علمائے اسلام(ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ترجمانوں اور پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں مفتی کفایت اللہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ترجمانوں کو ہدایت دی کہ فوج مخالف بیانیے کا موثر جواب دیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی کہ فضل الرحمان نے اثاثے کیسے بنائے اس حوالے سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے۔

واضح  رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مفتی کفایت اللہ کو گرفتار کیا تھا بعدازاں پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد سرکٹ کے حکم پر ان کی رہائی عمل میں آئی تھی۔

مزید پڑھیں: جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ گرفتار

علاوہ ازیں وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا مستقبل نہیں، بات چیت اور مسائل کے حل کا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے، اپوزیشن نے پارلیمنٹ کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی حکومت کی طرح عوام کو جوابدہ ہے، اپوزیشن نے ڈھائی سالوں میں قانون سازی میں حصہ نہیں لیا، ان کو پتا ہے این آر او نہیں دوں گا اس لیے فوج پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم ہمارے لیے مسئلہ نہیں ہماری توجہ عوامی مسائل پر ہے، جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، پی ڈی ایم غیر فطری تحریک ہے، عوام کے مفادات کے لیے نہیں نکلی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے کہنے پر نیب قانون تبدیل کرتے تو یہ سڑکوں پر نہ ہوتے، پی ڈی ایم کا مسئلہ دھاندلی ہوتا تو انتخابی اصلاحات میں ساتھ دیتے۔

Comments

- Advertisement -