بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، وزیراعظم کا دوٹوک اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم ہمارے لیے مسئلہ نہیں، عوامی مسائل پر توجہ ہے، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال ، پی ڈی ایم تحریک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا مستقبل نہیں، بات چیت اور مسائل کے حل کا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے، اپوزیشن نے پارلیمنٹ کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی حکومت کی طرح عوام کو جوابدہ ہے، اپوزیشن نے ڈھائی سالوں میں قانون سازی میں حصہ نہیں لیا، ان کو پتا ہے این آر او نہیں دوں گا اس لیے فوج پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بے جواز ہے، صدر مملکت

عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم ہمارے لیے مسئلہ نہیں ہماری توجہ عوامی مسائل پر ہے، جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جاسکتا، پی ڈی ایم غیر فطری تحریک ہے، عوام کے مفادات کے لیے نہیں نکلی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے کہنے پر نیب قانون تبدیل کرتے تو یہ سڑکوں پر نہ ہوتے، پی ڈی ایم کا مسئلہ دھاندلی ہوتا تو انتخابی اصلاحات میں ساتھ دیتے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اور حکومت انتخابی اصلاحات پر مفاہمت کر سکتے ہیں، پی ڈی ایم حکومت سے مذاکرات کرے مگر کرپشن پر بات نہیں ہوگی۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بے جواز ہے، 2 سال سے سیاسی نظام کو عدم استحکام کا شکار کیا جا رہا ہے، نہ ہی حکومت مستعفی ہوگی اور نہ ہی اسمبلیاں تحلیل ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں