تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہم کرونا سے متاثر لوگوں کی مدد کے بجائے منافع خوری میں مصروف ہیں، مفتی تقی عثمانی

کراچی: معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ ہم کرونا وبا زدہ لوگوں کی مدد کے بجائے ناجائز منافع کمانے میں مصروف ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ کرونا، ڈینگی، ٹڈی دل، زلزلے کیا ہمارے تھوڑے تازیانے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیا اب بھی وقت نہیں آیا کہ امت حرام کھانا چھوڑ دے اور گناہ سے توبہ کرے، اپنے گناہوں سے توبہ کرکے اللہ تعالیٰ کو منانے کی کوشش کریں۔

مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ہم کرونا وبا سے پریشان لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ان حالات میں بھی ناجائز منافع کمانے میں مصروف عمل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مفتی تقی عثمانی کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر مختلف علاج یا خبروں پرعمل نہ کریں اور ذمہ داری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے انہیں آگے نہ پھیلائیں، اس معاملے میں طبی ماہرین کے مشوروں پر ہی عمل کریں‘۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ’گھروں میں بیٹھ کر لوگ روزانہ کم از کم 100 بار آیتِ کریمہ کا ورد کریں، خود کو گھروں میں مخصوص کرلیں اور کھانے پینے سے پہلے سنت نبوی ﷺ کے مطابق بسم اللہ پڑھیں‘۔

مفتی تقی عثمانی نے دعا کی کہ اللہ اہل وطن اور تمام انسانوں کو اس موذی وبا سے محفوظ رکھے۔

Comments

- Advertisement -