جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اچھی کارکردگی سے مخالفین کو اپنا پرستار بناؤں گا، محمد عامر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں سزا کے بعد یہ سیریز میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے ، اس سیریز میں اچھی کارکردگی دکھا کر مخالفین کو اپنا پرستار بنانے کی کوشش کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر نے کہا ’’ یہ وقت میرے لیے ثابت کرنے کا ہے ، جس کے لیے میں دن رات انتھک محنت کررہا ہوں امید ہے لارڈز اسٹیڈیم میں اچھی کارکردگی دکھا کر قوم کو سرخرو کروں گا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اسپاٹ فکسنگ کا جرم ثابت ہوجانے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ موقع ملنا بہت بڑا اعزاز ہے، ماضی میں مجھ سے جو غلطی ہوئی اُس پر ابھی تک ندامت ہوتی ہے، اس سیریز میں بہترین کارکردگی دکھا کر ماضی کے لگے داغوں کو دھونے کی کوشش کروں گا‘‘۔

محمد عامر نے کہا کسی بھی پیشہ ور کھلاڑی پر لگنے والی پابندی کی تکلیف کا اُس ہی سے پوچھا جاسکتا ہے  بطور پیشہ آور کھلاڑی مجھ پر لگنے والی پابندیوں والے ایام میری زندگی کے سب سے تکلیف دہ  اور مایوس کُن لمحات تھے ، اس دوران کبھی نہیں سوچا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم میں دوبارہ نمائندگی حاصل ہوسکے گی مگر کوتاہیوں کی معافی مانگی اور آئندہ نہ کرنے کا عزم کیا ہے۔

فاسٹ بولر نے کہا میرے حوالےسے لوگوں میں مختلف رائے پائی جاتی ہے ، ہر شخص کا حق ہے کہ وہ کسی کے بارے میں کچھ بھی رائے رکھے ، یاد رہے محمدعامر قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ اپنے حریف سے  14 جولائی کو لارڈز اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں