اشتہار

کراچی کنگز کے محمد عامر نے کل کے میچ میں کس کو نشانے پر رکھ لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 8 میں کل کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی سے ٹکرائے گی کنگز کے فاسٹ بولر نے کل کے میچ کیلیے ارادے بتا دیے۔

کراچی کنگز کے مایہ ناز فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ سامنے بابر ہو یا کوئی اور بلے باز میرا کام وکٹ لینا ہے پھول دینا نہیں اور میں اپنا کام کروں گا۔

محمد عامر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پی ایس ایل اسپیشل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت میرا پہلا فوکس ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 ہے۔ جب قومی ٹیم میں آؤں گا تو سب کو معلوم ہو جائے گا۔

- Advertisement -

سابق قومی فاسٹ بولر کا یہ اسپیشل انٹرویو آج پیر کی شام 4 بج کر 3 منٹ پر اے آر وائی نیوز پر نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کے سابق کپتان بابر اعظم اب پشاور زلمی کے کپتان ہیں اور وہ اس لیگ میں پہلی بار اپنی سابقہ ٹیم کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم ’’کراچی کنگز‘‘ کی بھرپور تیاری جاری، ویڈیو

میچ کے لیے کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔ کھلاڑیوں نے جم میں بھی بھرپور ایکسرسائز کیں جس کی ویڈیو کنگز کے ٹوئٹر آفیشل پیج پر شیئر کی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں