بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

محمد عباس کا اہم ٹیم سے معاہدہ طے پا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیسٹ فاسٹ بولر محمدعباس کا ہیمپشائر کرکٹ سے معاہدہ طے پا گیا۔ فاسٹ بولر رواں ‏برس انگلش کاؤنٹی کھیلیں گے۔ ‏

محمدعباس 7 میچز کیلئے ہیمپشائر کو دستیاب ہوں گے وہ 23 اپریل تک ہیمپشائر کرکٹ کےہمراہ ‏رہیں گے۔

ہیمپشائر نے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے فاسٹ بولر کی شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے جب کہ ‏محمد عباس نے بھی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے دلی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ویڈیو بیان میں بولر نے کہا کہ مجھے ہیمپشائر میں شامل ہونے پر واقعی خوشی ہے اور میں اس ‏سمر سیزن میں ٹیم کے ساتھ شامل ہونے کا مزید انتظار نہیں کرسکتا۔

اس سےقبل محمدعباس 2 سال تک لیسٹر شائر کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ پیسر لیسٹر شائر کی ‏جانب سے 2 سیزن میں 19 میچوں کے دوران 79 وکٹیں حاصل کر چکے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں