پاکستان کے خلاف ڈیبیو میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے محمد عباس نے تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نیپیئر میں ہونے والے 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 21 سالہ محمد عباس نے پاکستان کے خلاف 24 گیندوں پر 50 رنز بنا کر اپنی ففٹی مکمل کی۔
نیوزی لینڈ کے محمد عباس نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی۔
محمد عباس میچ میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لئے آئے تھے، انہوں نے صرف 26 گیندوں پر 52 رنز بنا ئے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کیلئے 345 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔
پاکستان نے نیپیئر میں نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، میزبان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے۔
پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی ابتدائی 3 وکٹیں 50 رنز گر گئی تھیں، ول ینگ 1، نک کیلی 15 اور ہینری نکلز 11 رنز بنا کر پویلین روانہ ہوئے۔
شعیب ملک کے بیٹے اذہان نے پہلا روزہ رکھ لیا
مارک چیپمین نے 132 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 13 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ ڈیرل مچل 76 رنز بنا کر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
محمد عباس نے اپنے ڈیبیو میچ میں 26 گیندوں پر 52 برق رفتار رنز اسکور کیے، جس میں 3 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔