اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

فاسٹ بولر محمد عباس کی کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس کی کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کاؤنٹی کرکٹ میں ہیمپشائر کی نمائندگی کرنے والے محمد عباس نے مڈل ایکس کے خلاف ہونے والے میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور میچ میں مجموعی طور پر نو وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس نے پہلی اننگز میں چھ وکٹیں لینے کے بعد دوسری اننگز میں بھی تین کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے مڈل ایکس کے خلاف میچ میں مجموعی طور پر 31 اوورز کرائے، جن میں 6 میڈن اوور رہے، انہوں نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 31 اوورز میں محض 39 رنز دئیے جبکہ دونوں اننگز میں مجموعی طور پر نو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پہلی اننگز میں مڈل ایکس کے خلاف محمد عباس ڈراؤنا خواب ثابت ہوئے تھے، جہاں انہوں نے 2.5 اوورز یعنی صرف 17 گیندوں پر تین رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی جبکہ اس میں ایک میڈان اوور بھی شامل تھا۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ‌ٹیم کے فاسٹ‌ بولر محمد عباس کی تباہ کن بولنگ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں کاؤنٹی کرکٹ کلب ہیمپشائر نے محمد عباس سے معاہدہ طے کیا تھا، معاہدے کے تحت محمدعباس 7 میچز کیلئے ہیمپشائر کو دستیاب ہوں گے وہ 23 اپریل تک ہیمپشائر کرکٹ کےہمراہ ‏رہیں گے۔

اس سےقبل محمدعباس 2 سال تک لیسٹر شائر کی نمائندگی کرچکے ہیں، پیسر لیسٹر شائر کی ‏جانب سے 2 سیزن میں 19 میچوں کے دوران 79 وکٹیں حاصل کر چکے تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں