تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

قومی ‌ٹیم کے فاسٹ‌ بولر محمد عباس کی تباہ کن بولنگ

لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عباس نے کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کرلی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ ٹیم ہیمپشائر کی نمائندگی کرنے والے محمد عباس نے مڈل ایکس کے خلاف ہونے والے میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے  2.5 اوورز یعنی صرف 17 گیندوں پر تین رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی جبکہ اس میں ایک میڈان اوور بھی شامل تھا۔

Mohammad Abbas take a hat-trick on his way to a five-wicket haul after just 17 balls for Hampshire against Middlesex in the County Championship 🔥

His figures so far: 2.5-1-3-5 🤯

https://es.pn/3ssvY9k

Posted by ESPNcricinfo on Friday, 16 April 2021

محمد عباس نے پہلے اوور کی آخری 2 اور دوسرے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لے کر اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ مارچ میں کاؤنٹی کرکٹ کلب ہیمپشائر نے محمد عباس سے معاہدہ طے کیا۔ محمدعباس 7 میچز کیلئے ہیمپشائر کو دستیاب ہوں گے وہ 23 اپریل تک ہیمپشائر کرکٹ کےہمراہ ‏رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد عباس کی بولنگ کس وکٹ پر اچھی ہوتی ہے؟ عاقب جاوید نے بتادیا

اس سےقبل محمدعباس 2 سال تک لیسٹر شائر کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ پیسر لیسٹر شائر کی ‏جانب سے 2 سیزن میں 19 میچوں کے دوران 79 وکٹیں حاصل کر چکے تھے۔

Comments

- Advertisement -